کابل :سابق صدر افغان صدر اشرف غنی جاتے جاتے بھی اپنے ملک کو چونا لگانے سے باز نہ آئے ،روسی سفارتخانے نے اشرف غنی کا بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا ۔
روسی میڈیا کے مطابق اشرف غنی کا جاتے جاتے ایک اور سکینڈ ل بھی سامنے آگیا جس میں انہوں نے ملک سے فرا ر ہوتے بڑے پیمانے پر امریکی کرنسی سمگل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔
روسی سفارت خانے کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی نے ملک سے بڑے پیمانے پر امریکن کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی،لیکن عین موقع پر انہیں کرنسی اسمگل کرتے روک لیا گیا اور وہاں پر موجود اہلکاروں نے انہیں کرنسی سے بھرے بیگ ساتھ لیجانے کی اجازت نہ دی ۔
روسی سفارتخانہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات آئی تھیں کہ اشرف غنی 5 ملین ڈالرز سے بھرے بیگ لے کر ائیرپورٹ پہنچے تھے۔