کابل:امریکہ نے افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے موجود اپنے افغان خدمت گزاروں کو عین وقت پر دھوکہ دیدیا ،امریکہ کے سہانے خواب دکھانے والے افغانیوں کو کابل ائیر پورٹ پر تن تنہا چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی جان بچانے کے چکر میں عین وقت پر امریکہ نے افغانستان میں موجود اپنے خدمت گزاروں کو تن تنہا چھوڑ دیا ،امریکہ اور یورپ کے سہانے خواب دکھانے والوں کو کابل ائیر پورٹ طالبان کے خوف سے چھوڑ کر چلے گئے ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ سےاب اپنا فضائی آپریشنز معطل کر نے کا اعلان بھی کر دیا ۔
ترجمان امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کابل ائیر پورٹ پر اپنے سفارتکاروں سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کو نکالنے کا عمل جاری تھا جب عوام کا ایک ہجوم کابل ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہو گیا اور ایک افرا تفری سی صورتحال بن گئی ،جس کے بعد فیلڈ میں کام ممکن نہیں رہا ۔
بائیڈن کے دفاعی مشیر نے کہا اب کابل ائیر پورٹ محفوظ نہیں رہا ،واضح رہے اس سے قبل امریکی فوجی طیارے پر چڑھنے کیلئے افغان عوام کے ایک ہجوم نے کوشش کی جب انہیں روکنے کیلئے فائرنگ کا سہارا لینا پڑا جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔