قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی بھی افغانستان سے فرار 

06:54 PM, 16 Aug, 2021

کابل : افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی بھی افغانستان سے فرار  ہوگئے ہیں ۔

گزشتہ روز جنرل بسم اللہ خان محمدی نے طالبان کے کابل میں داخلے پر دارالحکومت کے دفاع کا اعلان کیا تھا لیکن اشرف غنی کے ملک سے فرار پر وہ برہم ہوگئے تھے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھاکہ ‘اس نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا ، غنی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو'۔

اب ایسے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جنرل بسم اللہ خان بھی افغانستان سے فرار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کابل ائیرپورٹ ذرائع سے بتایا کہ جنرل بسم اللہ خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ ملٹری جہاز پر متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ہیں۔

تاہم ان رپورٹس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

وہیں دوسری جانب جنرل بسم اللہ خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’میں اتنا بے ایمان نہیں کہ ہزاروں فوجیوں کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی حمایت کا اعلان کروں، ہم افغانستان کو ان دہشت گردوں سے آزاد کرائیں گے‘۔ 

ان کی اس ٹوئٹ میں بھی واضح نہیں کہ وہ کس مقام سے ٹوئٹ کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اس متعلق بتایا ہے۔

مزیدخبریں