طالبان نے عام شہریوں سے اسلحہ واپس لینا شروع کردیا

06:15 PM, 16 Aug, 2021

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے شہریوں کو غیر مسلح کرنا شروع کردیا ہے ۔

 طالبان عہدیدار نے بتایا ہے کہ انہوں نے آج سے کابل میں شہریوں سے اسلحہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ لوگوں کو اب ذاتی تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔ 

مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا، "ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں نے ذاتی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھے تھے، اب وہ خود کو محفوظ محسوس کر سکتے ہیں، ہم یہاں معصوم شہریوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں ہیں۔"

کابل کے رہائشی موبی گروپ میڈیا کمپنی کے ڈائریکٹر سلاد مولسکین نے ٹوئٹر پر کہا کہ طالبان ان کی کمپنی کے کمپاؤنڈ میں ان کی سکیورٹی ٹیم کے پاس رکھے ہوئے ہتھیاروں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے آئے تھے۔

مزیدخبریں