کابل فتح کے بعد چین کا طالبان سے متعلق پہلا بیان سامنے آگیا،بڑا علان 

Afghan Taliban and China-Kabul

کابل فتح کرنے کے بعد چین کا پہلی دفعہ افغان طالبان کے بارے میں اہم پالیسی بیان سامنے آگیا ۔

ترجمان چینی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا کہ چین طالبان کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چینی حکومت کی طرف سے کر دیا گیا ہے ۔

چین کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے چین افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات رکھنے کے لیے تیار ہے،دنیا چاہے اپنے سفارتخانہ بند کر دے لیکن چین افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بندنہیں کریگا ۔

واضح رہے گزشتہ ماہ افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت نے  بیجنگ کا دورہ کیا تھا جہاں چینی وزیر خارجہ سے ان کی اہم ملاقات ہوئی تھی جس  میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔