افغان نوجوان اڑان بھرتے امریکی طیارے کیساتھ لٹک گئے ،ویڈیو وائرل 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Us Air Base

کابل میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقع اس وقت دیکھنے میں آیا جب امریکی ائیر فورس کا طیارہ اپنے سفارتکاروں اور اہم لوگوں لینے حامد کرزئی ائیر پورٹ پہنچا تو ہزاروں کی تعداد میں افغان عوام کی تعداد امریکی طیارے کیساتھ لٹک گئے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے کیساتھ لٹک کر ملک سے باہر جانے کے خواہشمند افغان اپنی جان گنوا بیٹھے ، افغانستان سے نکلنے کے لیے بڑی تعداد میں  شہری کابل ائیر پورٹ کی طرف دوڑپڑے ،ائیر پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں افغان عوام کے پہنچنے کے بعد امریکی طیارے نے جیسے ہی اُڑان بھری تو متعدد شہریوں امریکی طیارے کیساتھ لٹک گئے ۔

امریکی طیارے کی پرواز بھرنے کے بعد لٹکنے والے افراد میں سے کچھ اپنی گرفت قائم نہ کر سکے اور زمین پر آ گرے ،اطلاعات کے مطابق 2 سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔