الجیریا: شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں آگ لگانے کے الزام میں مارے جانے والے فنکار کے قتل کے الزام میں 36 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق الجیریا میں مشتعل ہجوم نے آگ لگانے کے الزام میں 38 سالہ فنکار بن اسماعیل کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ وہ آگ لگانے نہیں بلکہ بجھانے کے لئے کوششیں کررہے تھے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عوام کا ہجوم پاگل پن کا شکار تھا پولیس کو اس وقت ہوائی فائر کرکے ہجوم کو منتشر کردینا چاہئے تھا ۔ گرفتار شدگان میں تین خواتین اور ایک مرد بھی شامل ہے جنہوں نے بن اسماعیل کو جلانے سے قبل چاقو سے زخمی کیا تھا ۔
یا د رہے کہ الجیریا میں آگ پچھلے پیر کو لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑوں میں موجود بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 28 فوجی بھی شامل ہیں ۔