کابل ایئرپورٹ پر بھگدڑ، فائرنگ،جہاز سے گرنے سے 8 شہری ہلاک، پی آئی اے کا آپریشن معطل  

12:58 PM, 16 Aug, 2021

کابل: امریکی فوج کی کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ ، بھگدڑ ، اور جہاز سے گرنے سے  8 شہریوں کے جاں بحق ہون ہوگئے ہیں۔ کشیدگی کے باعث ایئرپورٹ کو تمام پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے کا آپریشن بھی معطل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی اڈے پر تعینات امریکی فوج نے عوامی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر کئی شہری زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 لوگ جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جس سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے احاطے میں تین افراد کی لاشیں پڑی ہیں جبکہ اس کے قریب سے لوگ بھاگ رہے ہیں۔

کابل ہوائی اڈے پر ملک چھوڑ کر جانے والوں کی ایک بڑی تعداد موجو تھی، جو رن وے پر بھی چڑھ دوڑ رہے تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ اسی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے امریکی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔ عینی شاہدین نے کم از کم 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں