واشنگٹن : موبائل کمپنی ایپل بچوں کے تحفظ کے لئے سافٹ وئیر متعارف کرائے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کی خاطر ایک نیا سوفٹ وئیر متعارف کرایا جائے گا ۔ جس کے تحت ہر موبائل کی خود بخود سکیننگ کی جائے گی اور آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈنگ سے قبل ہر تصویر کو چیک کیا جاسکے گا ۔
اس سافٹ وئیر کی وجہ سے بچوں کے اغوا اور سیکسوئل حراسمنٹ کو روکنے میں مدد ملے گی ۔
ایپل ترجمان کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر سےاگر کوئی مشتبہ تصویر ٹریس ہوتی ہےتو اس کا نوٹیفکیشن امریکی نیشنل سنٹر فار مسنگ چائلڈ کو موصول ہوجائے گا ۔ سوفٹ ویئر کے ذریعے موبائل یا کمپیوٹرز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر کو اپ لوڈنگ سے قبل چیک کیا جاسکے گا ۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کے تحت کنزیومر کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جاسکے گا ۔
ترجمان ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشتبہ تصویر کی امریکا میں قائم بچوں کے حقوق کے ادارے ( این سی ایم ای سی ) کی طرف سے نشاندہی پر اس کے کنزیومر تک رسائی دی جاسکے گی ۔
آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈنگ سے قبل کنزیومرز کو خود بھی چاہئے کہ کوئی متنازعہ مشتبہ تصویر یا مواد اپ لوڈ نہ کیا جائے ۔
ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی کمپنی آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر کی سکیننگ کرتی ہے ۔