انتہائی گندی ہینڈ رائٹنگ، عملہ دھمکی آمیز پیغام ہی نہ پڑھ سکا، بینک ڈکیتی ناکام  

Extremely dirty handwriting, staff could not read the threatening message, bank robbery failed
کیپشن: فائل فوٹو

لندن: برطانیہ میں ایک انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بینک کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم نے اپنی انتہائی گندی ہینڈ رائٹنگ میں دھمکی آمیز پیغام لکھ کر عملے کو دیا لیکن کوئی اس کو پڑھ ہی نہیں سکا، یوں بینک ڈکیتی سے محفوظ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک ڈاکو بینک میں داخل ہوا اور بڑی پھرتی کیساتھ وہاں موجود ایک عملے کو ایک پرچی تھما دی۔

بینک کے عملے نے پوری کوشش کی کہ ملزم کی ہینڈ رائٹنگ کو پڑھ سکیں لیکن بے سود ، اس کی لکھائی اس قدر گندی تھی کہ کوئی بھی یہ دھمکی آمیز پیغام پڑھ ہی نہیں سکا۔

یہ صورتحال دیکھ کر ڈاکو سٹپٹا گیا اور انت بھینچتا ہوا وہاں سے چلا گیا۔ بعد ازاں بینک کے عملے نے اس پرچی کو بغور پڑھا تو انھیں پتا چلا کہ یہ تو ایک دھمکی آمیز پیغام ہے جو ڈکیتی کی نیت سے لکھا گیا تھا۔

یہ پتا چلتے ہی بینک عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔

ملزم نے پولیس کو اپنی ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے دیگر دو بینکوں کو بھی یہی پرچی دی تھی، ان میں سے ایک بینک ملازمین کو ڈرا دھمکا کر تو وہ رقم ہتھیانے میں کامیاب ہو گیا لیکن باقی بینک کے لوگ سمجھ ہی نہ سکے کہ میں لکھا کیا ہے۔