اسلام آباد: ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 38 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2021ء میں ملک میں 4600 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 38 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2020 میں ملک میں 3325 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
ان میں فئیٹ، میسی فرگوسن اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔ مالی سال کے پہلے ماہ میں ملک میں فئیٹ کے 1360 یونٹس اور میسی فرگوسن کے 3240 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی۔
مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 19.90 فیصداضافہ ہواہے۔
جولائی 2020 میں ملک میں 3,613 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو جولائی 2021 میں بڑھ کر4332 یونٹس ہوگئی۔