جمیکا: ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر 168 رنز کا ہدف عبور کیا۔
جیر مین بلیک ووڈ 55، چیس 22 اور ہولڈر 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی نے 4، حسن علی نے 3 اور فہیم اشرف نے دو وکٹیں لیں۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 اگست سے کھیلا جائے گا۔