واٹس ایپ نے صارفین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرا دیا

07:35 PM, 16 Aug, 2019

نیویارک : مشہور زمانہ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، گزشتہ سال کے شروع میں واٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا اور اب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن کے صارفین کے لیے بھی یہ سہولت متعارف کروا دی۔

تاہم اس کا استعمال فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔

حیران کن طور پر آئی فون اور آئی پیڈ کا استعمال کرنے والوں کے لیے چہرے اور فنگر پرنٹس دونوں کے ذریعے شناخت کا آپشن موجود ہے۔

 

مزیدخبریں