بھارت ایٹمی حملے میں پہل کرسکتا ہے: راج ناتھ

06:00 PM, 16 Aug, 2019

 سنگھ نیو دہلی: گجرات کا قصائی کروڑوں جانیں لینے پر تل گیا،

انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے والے نریندر مودی ایک کے بعد ایک بھارتی قانون کو دفن کرنے لگا۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے ایک اور ملکی قانون کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا، بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق "نو فرسٹ یوز" پالیسی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ جنگ کی صورت میں بھارت جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کرسکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر خطے میں امن کو لاحق خطرات سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے چند گھنٹے پہلے راج ناتھ سنگھ نے بیان داغا ہے کہ بھارت ایٹمی حملے میں پہل کرسکتا ہے، جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کا انحصار مستقبل کے حالات پر ہے۔

مزیدخبریں