کوئیٹہ کے علاقے کچلاک کے ایک مدرسے میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
سول ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں 11 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔