نیو دہلی: بھارت کی یوم آزادی منانے پر ثانیہ مرزا کے لاتعداد فالوورز انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ثانیہ مرزا کے بھارتی ترنگا لہرانے پر سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ چھڑ گیا، کسی نے رانی مکھر جی کا ٹوئٹ لگا کر کہا انہی سے کچھ سیکھ لیں آپ۔ رانی نے 14 ملین کشمیریوں کو یرغمال بنانیوالے بھارت کے یوم آزادی منانے سے انکار کیا ہے۔ ایک نے کہا انسانیت کیلئے یوم سیاہ منائیں۔ ایک مداح نے بھابھی سے پاکستانی بننے کی درخواست کر دی۔ واضح رہے کہ صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا۔