فاشسٹ مودی یاد رکھیں کشمیریوں کو شکست نہیں دی جا سکتی: عمران خان

12:12 PM, 16 Aug, 2019

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی یاد رکھیں کشمیریوں کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیری موت سے نہیں ڈرتے، طاقت سے صرف افواج اور دہشت گردوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیروں کو اپنے مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی۔

دوسری جانب انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر آئینی اقدام پر غور کرنے کے لئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہو گا۔ سلامتی کونسل کا اجلاس آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

مزیدخبریں