اسرائیل نے امریکی مسلم اراکین کانگریس کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے سے روک دیا

11:45 AM, 16 Aug, 2019

نیویارک: اسرائیل نے امریکی کانگریس کے دو مسلم ارکان الہان عمر اور راشدہ طلائب کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

دونوں ارکین کانگریس نے 18 سے 22 اگست تک مقبوضہ القدس کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان دو خواتین کو دورے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی کمزوری ظاہر ہوگی۔

واضح رہے کہ الہان عمر اور راشدہ طلائب اراکین کانگریس منتخب ہونے والی دو پہلی مسلمان خواتین ہیں۔ دونوں خواتین میناسوٹا اور مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئیں۔

مزیدخبریں