راولپنڈی:قوم کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہوگیا، بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے سپاہی محمد شیراز شہید ہوگیا۔ ایل او سی پر شہید فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ پاک دھرتی کے ایک اور بیٹے نے وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی محمد شیراز نے جام شہادت نوش کیا۔گذشتہ روز بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے، پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا جبکہ کئی بھارتی بنکرز تباہ کئے۔
Another brave son of soil laid his life in the line of duty. Sepoy Muhammad Sheeraz embraced shahadat due to Indian firing in Buttal Sector along LOC. pic.twitter.com/BAozVnsuGY
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 16, 2019
شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے جبکہ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔
پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔