شاہ فرمان کا گورنر ہائوس استعمال نہ کرنے کا اعلان

شاہ فرمان کا گورنر ہائوس استعمال نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : تحریک انصاف کے نامزد کردہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وہ گورنر بننے کے بعد گورنر ہائوس کا استعمال ہرگز نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیئے:عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب
 
 
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے گورنر خیبرپختونخوا نامزد ہونے کے بعد اعلان کیا کہ وہ گورنر ہائوس کا استعمال ہرگز نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد سے ذاتی سیکیورٹی نہیں لی ، وی آئی پی کلچر ہم پہلے ہی ختم کر چکے ہیں ، گورنر ہائوس استعمال نہیں کروں گا۔

شاہ فرمان نے کہا کہ فاٹا کے قدرتی وسائل پروہاں کےعوام کا ہے، جو انھیں‌ دیا جائے گا، فاٹاکےعوام کوترقی،ٹیکس میں چھوٹ مہیاکریں گے،علاقے کےلئے ایک اچھا پیکیج موجود ہے.

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی رہائش کا معاملہ ابھی حتمی طورپر طے نہیں ہوا، وزیراعظم کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات بھی زیرغور ہیں۔

مزید پڑھیئے:ڈان لیکس پر نہیں جے آئی ٹی پر ریمارکس دیئے :چیف جسٹس ثاقب نثار
 

فوادچوہدری نے کہا کہ امید ہے وفاقی کابینہ عید سے پہلے ہی حلف اٹھالے گی ، اپوزیشن سے کہہ چکے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی کے شواہد سامنے لائے,انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اپوزیشن کی جماعتوں کو اپنی اپنی سیاست کرنی چاہئے.