عید الاضحیٰ کے پانچ دن مفت وائی فائی حاصل کریں

07:04 PM, 16 Aug, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کے پانچ دن مفت ہائی سپیڈ  وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی-

تفصیلات کے مطابق ،متحدہ عرب امارات کی مشہور ٹیلی کام کمپنی 'ڈو ' اپنے صارفین کو عید الاضحی کے دوران پانچ دن کے لیے مفت وائی فائی دے گی، پورے ملک میں 19سے 23 اگست تک 'ڈو' مفت وائی فائی فراہم کر رہی ہے، جس کی سپیڈ دس گنا زیادہ ہو گی اس کے کوئی اضافی چارجز بھی نہیں ہوں گے-


'ڈو 'کمپنی کے ڈپٹی چیف ایگزیگٹو  نے کہا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو ایسی آفر دینے کی کوشش کرتےہیں جو کوئی بھی کمپنی نہیں دیتی، انہوں نے کہ ہم صارفین کو بلا تعطل سروس کی فراہمی اور  اہم تہوار پر آفرز  کے ذریعے ریلیف دیتے ہیں،  انہوں نے اس موقع پر صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ کمپنی پر اعتماد کررہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'ڈو'   2021 ویژن کے تحت پورے ملک میں وائی فائی کی سروس فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، 'ڈو'  اپنے صارفین کوسستی اور بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں