عمران خان کا شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخواہ لگانے کا فیصلہ

07:02 PM, 16 Aug, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق صوبائی وزیر شاہ فرمان کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ شاہ فرمان کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا۔

تاہم وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نیا چہرہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لیے محمود خان کو قائدِ ایوان کے لیے نامزد کیا۔یاد رہے کہ شاہ فرمان نے حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقے 71 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں