بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی انتقال کر گئے

بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی انتقال کر گئے

نئی دہلی:بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی انتقال کر گئے.

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والے93 سالہ اٹل بہاری واجپائی کی حالت تشویشناک تھی، جس کی بنا پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا تھا۔وہ انتقال کے وقت آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج تھے۔

اس سے پہلے ان کی عیادت کےلئے وزیراعظم نریندر مودی بھی ہسپتال  آئے تھے۔ اس موقع پرمرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبودجے پی نڈا بھی موجود تھے۔رواں ماہ جون میں انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سانس کی نالی میں انفیکشن بتایا تھا، اس کے ساتھ ہی ان کے گردوں سے متعلق بھی بیماری کی تشخیص کی گئی تھی۔

یادرہے کہ اٹل بہاری واجپائی 24 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے،ان کا شمار بھارت کے چوٹی کے سیاستدانوں میں ہو تا تھا،  وہ تین دفعہ بھارت کے وزیراعظم بنے،وہ چار دہائیوں تک پارلیمنٹ کے ممبر رہے، وہ دس دفعہ لوک سبھا اور 2 بار راجھیا سبھا کے ممبر منتخب ہوئے۔ ان کا تعلق بی جے پی سے تھا، 2009 میں وہ خرابی صحت کی وجہ سے سیاست سے الگ ہو گئے تھے، وہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم تھے جن کا تعلق کانگریس سے نہیں تھا۔ انہوں نے شادی بھی نہیں کی۔ وہ ایک درجن سے زیادہ   کتابوں کے مصنف اور ایک اچھے شاعر بھی تھے۔