لاہور: نیو نیوز کی ن لیگ میں فارورڈبلاک کی خبردرست نکلی.ن لیگ میں بغاوت کھل کر سامنے آ گئی ۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخابات نے ن لیگ میں بغاوت کا پول کھول دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں 15 ن لیگیوں نے پرویزالہیٰ کو ووٹ دیے.ن لیگ کے امیدوار کو ایوان میں موجوداپنے 162 ارکان میں سے 147 کے ہی ووٹ مل سکے ۔
خیال رہے کہ الیکشن کے بعد نیو نیوز نے یہ خبر دی تھی مسلم لیگ میں بہت جلد فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے جو اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ن لیگ کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے اور مسلم لیگ ن کے 15 اراکین نے چودھری پرویز الہیٰ کو ووٹ ڈال کر نیو نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی ۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کیلئے 357 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے 201 ووٹ پرویز الہیٰ نے حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار چوہدر ی اقبال گجر نے 147 ووٹ حاصل کیے ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے والے اسپیکر رانا اقبال نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کی کامیابی کا اعلان کیا۔