لوگ تبدیلی کی بات کرتے ہیں، تاریخ بھول جاتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ 

04:57 PM, 16 Aug, 2018

کراچی: وزیراعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کل لوگ تبدیلی کی بات کر  رہے ہیں لیکن تاریخ  بھول جاتے ہیں۔نو منتخب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا   کہ میرے والد نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ سیاسی کیریئر  کا  آغاز  کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی قابلیت اور محنت سے ملک حاصل کیا  مگر ان کے بعد ملک بدقسمتی سے غلط سمت میں چلا  گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا،اس وقت بھی ملک بہت کٹھن حالات سے گزر رہا تھا ،ہ دور یاد ہے جب لوگوں کی زبان بند کردی جاتی تھی،آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ جب بے نظیر بھٹو ہم سے جدا کردی گئیں تو بھی ملک بہت مشکل میں تھا،جب ہم نے حکومت نہیں بنائی تب بھی سب سے زیادہ ووٹ پیپلزپارٹی کو ہی ملے،اس بار پیپلزپارٹی کے ووٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا، سندھ کے عوام نے ہر بار پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا۔2013میں 32 لاکھ ووٹ لیے تھے اور اب 39لاکھ ووٹ لیے۔اس ایوان میں ہماری دو تہائی اکثریت ہونی تھی جو چھینی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شہیدبھٹو90 ہزارقیدیوں کو واپس لائے،اگرانہیں شہید نہیں کیاگیا ہوتا توآج ہمارا ملک کہاں ہوتا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوئی جگہ ایسی نہیں کہ دل کے مریض کو ایک گھنٹے کے اندر طبی امداد نہ ملے،سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ کونسی جماعت ان کا درد سمجھتی ہے۔ہمارے خلاف یہ پروپیگنڈا نہیں تھا کہ ہم کام نہیں کرتے۔مسائل بہت ہیں لیکن آپ کو کراچی میں فرق نظر آئے گا۔

مزیدخبریں