اسلام آباد: میڈیا ریٹنگ کیس میں سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کا سرور بند کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ میڈیا لاجک تاحکم ثانی چینلز کی ریٹنگ جاری نہ کرے۔ سی ای او میڈیا لاجک پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد ہو گی یا نہیں فیصلہ آئندہ سماعت تک موخر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پیسے لیکر ریٹنگ دی جاتی ہے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ نہال ہاشمی کیس میں کہہ چکے غلطی تسلیم کرنے پر سزا ہوتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔