اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاوس کی دیوار گرے گی، سعد رفیق

11:37 AM, 16 Aug, 2018

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے شہری پر تشدد کیا مگر قانون حرکت میں نہیں آیا، پہلے پٹائی کرو پھر دباو ڈال کر صلح کرلو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہے، نا اہل شخص جہاز میں اراکین اسمبلی کو لا رہا ہے۔ہمارے لوگوں کوفون کر کے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی ہے، اس حکومت اور اس کے عہدے داروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جا رہی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاوس کی دیوار گرے گی، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا رہے، عمران خان جھوٹ بول کروزیر اعظم ہاو¿س تک پہنچ رہے ہیں، یہ زیادہ دن نہیں چلے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کس کس کوگھر اور نوکریاں دی گئیں، دیکھیں گے کہ عمران خان کس کس گھر کو استعمال نہیں کرتے۔

مزیدخبریں