عمران نااہلی کیس، جسٹس شوکت کی سربراہی میں بینچ آج سماعت کرے گا

08:37 AM, 16 Aug, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔

عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت آج کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی رکن منتخب


دوسری جانب تحریک انصاف نے درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراض کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بینچ کی تشکیل کے خلاف آج اعتراض دائر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پی ٹی آئی سے متعلق اچھا تاثر نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھی اور ترجمان رہے ہیں ۔ عمران خان کی نا اہلی کے لیے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی اور شہداء فاونڈیشن نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں