یمنی ارکان پارلیمنٹ کی عرب اتحاد کوششوں کی ستائش

11:08 PM, 16 Aug, 2017

صنعا:یمنی ارکان پارلیمنٹ نے سعودی عرب کی عرب اتحاد کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انسانی امداد پیش کرنے پر عوامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد میں شامل ممالک کی کوششوں کو بھی سراہا جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یمنی ارکان پارلیمنٹ نے صدر عبدربہ منصور ہادی کے ان تمام اقدامات کے لیے اپنی سپورٹ اور تائید کا اظہار کیا ہے جو انہوں نے بغاوت کے خاتمے اور آئینی حکومت اور ریاست کے اداروں کی بحالی کے لیے کیے۔ اس کے علاوہ مذکورہ ارکان نے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور عوامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد کے ممالک کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیا۔
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں یمنی ارکان پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ آئینی حکومت کے ساتھ کھڑی ہو اور ریاست کی بحالی کے لیے سپورٹ کرے۔ انہوں نے آئینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے اور انسانی امداد پیش کرنے پر عوامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد میں شامل ممالک کی کوششوں کو بھی سراہا جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں داعش کے انسداد کے لیے امریکی نمائندے بیرٹ میکگورک سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت میں مشرق وسطی کی صورت حال ، دہشت گردی کے انسداد کے لیے کی جا رہی کوششیں اور بین الاقوامی اتحاد کے ضمن میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان رابطہ کاری کے شعبے زیر بحث آئے۔

مزیدخبریں