'شریف خاندان کیساتھ نرمی برتی گئی، حدیبیہ کیس کھلا تو چیخیں عوام بھی سنیں گے'

10:35 PM, 16 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ نرمی برتی گئی ہے، جعلی دستاویزات جمع کرانے پر7 سال قید ہے، ہم ہائیکورٹ کے مشکور ہیں، ہائیکورٹ نے ٹائم کا پابند کر کے دھرنے کی اجازت دی ہے۔

شیخ رشید نے دھرنے کا مقصد بھی بتا دیا، انکا کہنا تھا کہ دھرنا جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے لیے ہے، بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، ناکام ریلیوں کو عوام کی مقبولیت بتا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر مل کی پٹیشن نہ دائر ہوئی تو عوامی مسلم لیگ سپریم کورٹ جائے گی، ن لیگ کو اپنا وزیر اعظم اچھا نہیں لگ رہا، کوشش کی جا رہی ہے کہ نئے وزیر اعظم کو پذیرائی نہ ملے، شاہی خاندان کسی کو عبوری وزیر اعظم دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ کے گیٹ اس لیے توڑے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، جلسہ گاہ سے باہر 10 گنا زیادہ لوگ موجود تھے، لیاقت باغ میں عوام کی جان کی حفاظت کے لیے گیٹ توڑے۔

مزیدخبریں