انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال نشے کی لت ڈال سکتا ہے

08:56 PM, 16 Aug, 2017

میری لینڈ: طبی ماہرین کے ایک ہوش ربا انکشاف کے مطابق جو نوجوان حد سے زیادہ انرجی ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں وہ آگے چل کر شراب نوشی اور دیگر نشہ آور چیزوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انرجی ڈرنکس کے مسلسل استعمال کے بعدمنشیات کی راہ بھی کھل سکتی ہے جو کہ بہت خطرناک بات بتائی جارہی ہے۔ ماہرین کےمطابق پاکستان میں بھی انرجی ڈرنکس کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا مرض بڑھ رہا ہے لیکن بری خبر یہ ہے کہ انرجی ڈرنکس سے شراب اور منشیات کے استعمال کی راہ بھی کھل سکتی ہے۔ پاکستان میں بھی 18 سے 35 سال کے افراد میں انرجی ڈرنکس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال کرنے والے نوجوانوں میں کوکین اور دیگر خطرناک نشے کا استعمال بھی نوٹ کیا گیا۔ اس سے قبل ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال فوری طور پر دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کر کے بلڈ پریشر میں اضافے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں