ڈینیل کریگ پھر جیمز بانڈ بننے کیلئے تیار

08:54 PM, 16 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ نے جیمز بانڈ سلسلے کی 25 ویں فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کر دی۔

ڈینیل کریگ نے امریکن ٹی وی شو  میں جیمز بانڈ سلسلے کی 25ویں فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ بھی دیا   کہ یہ ان کی بطور معروف فکشنل سیکرٹ ایجنٹ آخری فلم ہے اور وہ کچھ منفرد اور مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

ڈینیل کریگ اس سے قبل چار فلموں میں جیمز بانڈ  کا رول ادا کر چکے ہیں۔  جیمز بانڈ سلسلے کی 25ویں فلم  19 نومبر 2017 کو ریلیز ہو گی۔

مزیدخبریں