بیجنگ: چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے تہران اور دوحہ میں بھارتی شہریوں کو ملازمت سے فارغ کر دیاہے۔
بھارتی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطا بق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کے بھارتی ملازمین کو گزشتہ روز فوری نکالے جانے کے احکامات موصول ہوئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی بھارتی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے فوری طور پر فارغ کردیا گیا ہے۔
ایران اور قطر میں چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین کو نکالے جانے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے نکالنے کی اطلاعات ہیں۔