وزیراعلی محمد شہباز شریف کا شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی دوسری برسی پر پیغام

08:04 PM, 16 Aug, 2017

لاہور : وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی وزیر شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتے، ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے ملک وقوم کے لئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعلی  پنجاب نے شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ ایک بہادر اور دلیر شخصیت تھے اورصوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے جس عظیم مقصد کیلئے قربانی دی پاکستانی قوم اس جا نب تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں