سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی امریکہ میں نسل پرستانہ سوچ کی مذمت

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی امریکہ میں نسل پرستانہ سوچ کی مذمت

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ میں نسل پرستانہ سوچ اور غیر ملکیوں سے نفرت کے رجحان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش نے امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور اسلام فوبیا معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انسانیت مخالف اور نفرت انگیز اقدامات کی ہرجگہ اور ہر شکل میں مذمت کی جانی چاہیے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں نسل پرست گروہوں کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور انیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں