جدہ:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داعش مخالف اتحاد کے لیے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے منگل کے روز ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کی ملاقات کے دور ان مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے تحت روابط پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس ملاقات میں امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز الحویرینی ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الہمدان ، اور عرب اور خلیجی امور کے وزیر مملکت ثامر السبہان نے بھی شرکت کی ہے۔