لاہور: کرکٹر عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہیڈ کوچ نے گالیاں دیں تب چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاس ہی تھے۔عمر اکمل کہتے ہیں کہ مکی آرتھر نے مجھے کہا کہ اکیڈمی میں آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلا کرو۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمر اکمل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائزوارنگ دے کرمجھے ڈراپ کیا گیا۔عمر اکمل نے کہا کہ مکی آرتھردیگرکھلاڑیوں کوبھی گالیاں دیتے ہیں۔سینیرکھلاڑیوں نے مکی آرتھرکوگالیاں دینے سے نہیں روکا۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف کے رویے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتانا چاہتا ہوں۔چیئرمین پی سی بی سےدرخواست کروں گا کہ وہ ہیڈکوچ کی گالیوں کا نوٹس لیں.