آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے ، آئی ایس پی آر

05:24 PM, 16 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کا مشترکہ  آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنز کے دوران 7 دہشتگرد اور 20مشتبہ افغانی گرفتار کئے گئے ہیں۔ آپریشن اٹک ،ڈی جی خان اور لاہور میں کیے گئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوئے،دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور تحریک طالبان سوات سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پنجاب رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران 7دہشتگردوں کو گرفتار کر لیاہے جن کے قبضہ سے بارودی موادبرآمد کیا گیاہے ۔ پنجاب رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اٹک ،ڈی جی خان اور لاہور میں سرچ آپریشن کیا گیا ،72گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 20مشتبہ افغان باشندے اور 7دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیاہے ۔دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔

مزیدخبریں