مرکل عوامی جائزے میں بدستور سرفہرست ہیں،فورسا

05:33 PM, 16 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل تازہ عوامی جائزے میں بدستور سرفہرست ہیں۔

برلن میں قائم عوامی جائزے کرانے والے ادارے فورسا کے مطابق میرکل،ان کی سیاسی جماعت سی ڈی یو  اور  باویریا کے علاقے میں ان کی اتحادی جماعت سی ایس یو   کو مجموعی طور  پر  39 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔

فورسا کے مطابق میرکل کے انتخابی اتحاد کے قریب ترین سوشل ڈیموکریٹس کی جماعت ایس پی ڈی ہے جسے 23 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔

جرمنی میں 24 ستمبر کومنعقد ہونے والے عام انتخابات میں ایس پی ڈی کی طرف سے چانسلر کے عہدے کے لیے میرکل کے حریف امیدوار مارٹن شْلس ہوں گے۔

مزیدخبریں