وینز ویلا میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

04:52 PM, 16 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کراکس: وینز ویلا کی عوام نے فوجی حملے کی امریکی دھکیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔

کراکس میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے حکومت کی حمایت ہی امریکی دھمکیوں کا بہترین جواب ہے۔ صدر مادورو نے اپنے خطاب میں یہ بات زور دے کر کہی کہ وینز ویلا ایک عظیم ملک ہے اور وہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

مظاہرے میں شریک لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک آزاد اور جمہوری ملک ہے اور ہم کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں