جلال پوربھٹیاں: وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جلالپوربھٹیاں میں 5 روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل کیمپ میں متعدی اور غیر متعدی امراض کی تشخیص اور سرکاری طورپر مفت علاج کیا جائے گا ضلع بھر سے ڈاکٹرز کیمپ میں مریضوں کو چیک کریں گے۔
جلال پوربھٹیاں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر ماڈل ویلج ہسپتال میں 5 روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ضلع بھر سے ڈاکٹر حضرات مریضوں کو چیک کریں گے ۔
میڈیکل کیمپ میں متعدی اور غیر متعددی امراض کی تشخیص کریں گےاور فری علاج کریں ڈی سی او اور ضلعی میڈیکل آفیسرز کیمپ کا دورہ کر کے چیکنگ بھی کرتے رہیں گے۔
مریضوں کو چیک کرنے کا عمل آن لائن رجسٹرڈ بھی کیا جائے گا کیمپ میں بلڈ شوگر ،بلڈ پریشر، یرقان ملیریا ،ٹی بی خون کی کمی پھیپھڑوں کے امراض کے ٹیسٹ اور چھوٹے بچوں کے امراض کا بھی فری علاج کیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔