سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے اعزاز میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب

03:19 PM, 16 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو  کرکٹ بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب دے دی گئی ۔ سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے دورہ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے ۔پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر شہریارخان کو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شیلڈ اور کتابوں کا تحفہ پیش کیا ،چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شہریارخان کی خدمات کو سرا ہا۔ سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ سے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولیں گے۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان آنا خوش آئند ہے۔  شہریار نے مزید کہا قومی کرکٹ ٹیم میں پڑھے لکھےلڑکوں کی شمولیت کی خواہش ہے۔ انہوں نے غیر ملکی کوچنگ سٹاف کی بھی تعریف کی ۔
 

مزیدخبریں