واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس وِل میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 12 اگست کو کی جانے والی ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ سے زائد مرتبہ 'لائیک' کیا جا چکا ہے۔
"No one is born hating another person because of the color of his skin or his background or his religion..." pic.twitter.com/InZ58zkoAm
— Barack Obama (@BarackObama) August 13, 2017
باراک اوباما نے اس ٹویٹ میں جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کا قول درج کیا کہ 'کوئی بھی شخص دوسرے شخص سے رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت کرنے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا'۔ ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں