سعودی عرب کی سرحد پر شدید لڑائی،درجنوں ہلاکتیں

02:12 PM, 16 Aug, 2017

ریاض :سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے سرحدی صوبے جازان کے مقابل علاقے میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 23حوثی مارے گئے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ سعودی افواج کو آلات کے ذریعے علم ہو گیا تھا کہ مذکورہ ملیشیاوں کا ایک گروپ جازان صوبے کے گاوں القرن کے مقابل سعودی فوجی ٹھکانوں پر زمینی حملے کی کوشش میں آگے بڑھ رہا ہے تا کہ سعودی فوج کو راکٹوں اور گرینیڈز کے ذریعے نشانہ بنایا جا سکے۔

عسکری ذرائع کے مطابق سعودی فوج نے گھات لگا کر پیدل دستوں کے ذریعے ملیشیا کے گروپ کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران توپ خانوں نے ملیشیا کے ارکان اور راکٹ لانچروں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا جس کے دوران درجنوں حوثی مارے گئے جب کہ ان کے پیچھے موجود امدادی کمک اور سامان کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں