فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کی کتھا" نے شاہ رخ خان کی فلم کو ما ت دے دی

01:31 PM, 16 Aug, 2017

ممبئی:بالی ووڈ فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کتھا"نے اپنی ریلیز کے پہلے چار روز میں 63 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم منظر عام پر آنے سے پہلے شدید تنقید کا نشانہ بنائی گئی تھی لیکن منظر عام پر آتے ہی نہ صرف لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئی بلکہ لوگوں نےاس فلم کو بہت سراہا ہے۔
یاد رہے کہ فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کتھا"ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی اور صحت اور صفائی سے متعلق مسائل پر مبنی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
لہذا اکشے کمارکی فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کی کتھا" نے شاہ رخ خان کی فلم"جب ہیری میٹ سیجل" کوبری طرح سے ما ت دے دی ہے۔ امتیاز علی کی فلم لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کتھا"نے صرف 4 دن میں 63 کروڑ روپے کما لیے جبکہ فلم "جب ہیری میٹ سیجل"نے 13 دنوں میں 62.60 کما ئیں ہیں۔

مزیدخبریں