کوہ ہمالیہ کی متنازعہ سرحد پر بھارتی اور چینی فوجیوں میں جھڑپ

11:23 AM, 16 Aug, 2017

سکم:لداخ اور سکم کے پہاڑی سلسلوں میں اس وقت صورت حال کشیدہ ہے جہاں چین اور بھارت کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑی ہیں۔اعلیٰ فوجی حکام کے مطابق اس متنازعہ علاقے چین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپوں کی اطلاعات آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی فوجیوں نے سرحد پر موجود بھارتی فوجیوں پر پتھر پھینکے اس واقعہ لداخ کے علاقے میں پیش آیا،بظاہر یہ ایک معلولی واقعہ تھا جب چینی سرحد کی طرف سے کچھ پتھر بھارتی فوجیوں پر پھینکے گئے۔

گرمیوں کے موسم میں اس طرح کے واقعات معمول کا حصہ ہیں لیکن اب کی بار یہ واقعہ تب پیش آیا جب چین اور بھارت کے درمیان سرحدی سڑک کی تعمیر کے معاملہ پر سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔یاد رہے حالیہ کشیدگی اس سال جون میں شروع ہوئی جب چین کی طرف سے بھوٹان اور چین کی سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر شروع کی گئی۔

مزیدخبریں