لاہور: نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کا حکم چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری محمد امین کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسی دفعہ کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا اور اس دفعہ کو غیرآئینی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔
عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو 21 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں