مال روڈ پر عوامی تحریک کا دھرنے پر اصرار، استنبول چوک کے قریب اسٹیج تیار

مال روڈ پر عوامی تحریک کا دھرنے پر اصرار، استنبول چوک کے قریب اسٹیج تیار

لاہور: لاہور کے مال روڈ پر عوامی تحریک کا دھرنا دینے پر بضد ہو گئی اور عدالتی حکم کے باوجود تیاریاں عروج پر ہیں۔ کارکنوں کو بروقت پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ عوامی تحریک نے مال روڈ پر استنبول چوک کے قریب بڑا سٹیج بھی تیار کر لیا ہے۔ دونوں اطراف میں ہزاروں کرسیاں لگا کر چوک کو جلسہ گاہ بنا دیا گیا۔ جلسہ گاہ میں پنکھے، شامیانے، لائٹس، اسپیکر بھی لگا دیئے گئے۔

دھرنے کے باعث استنبول چوک سے مال روڈ کیلئے ٹریفک متبادل راستوں پر موڑی جا رہی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، این سی اے اور میوزیم کے گیٹ بھی بند کر دیئے گئے۔

ترجمان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ استنبول چوک مال روڈ پر دفعہ 144 کے زمرے میں نہیں آتا۔ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والی تنزیلہ امجد کی بیٹی نے بھی دھرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں