کراچی: سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایس ایس پی سی ٹی ڈی چودھری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے ملزم کے بھائی شریف اللہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم کے زکریا محسود گروہ سے ہے جبکہ وہ اپنے دیگر تین گرفتار ساتھیوں صالح محمد، رحیم اور ذاکر کے ساتھ مل کر سٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والی رقم کالعدم تنظیموں کو پہنچاتا تھا۔ ملزموں نے 3 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔
یاد رہے 9 جنوری 2014 میں چودھری اسلم کو شہر کے گنجان آباد علاقے حسن اسکوائر کے قریب پاکستانی طالبان کی جانب سے ہدف بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں چوہدری اسلم سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں