پنجاب کے تمام اسکولوں میں انرجی ڈرنکس اور کاربونیٹڈ واٹر کی فروخت پر پابندی کر دی گئی

09:53 AM, 16 Aug, 2017

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں انرجی و کولا ڈرنکس پر پابندی پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ واٹر اور انرجی ڈرنکس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے وحدت روڈ، جوہر ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں سکولوں کو چیک کیا  اور2 سکولوں میں کاربونیٹڈ واٹر اور انرجی ڈرنکس نہ رکھنے پر 10 ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کا اختتام 14 اگست سے ہو چکا ہے۔ ڈیڈ لائن کے مطابق 14 اگست سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ واٹر اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام کمپنیوں کو سکولوں میں سپلائی مہیا نہ کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں